27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںتحصیل سمبڑیال میں سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس قائم

تحصیل سمبڑیال میں سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس قائم

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 26 اگست (اے پی پی):تحصیل انتظامیہ سمبڑیال نے حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ افراد کی امداد کے لیے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ریلیف کیمپ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رندھیڑ میں قائم کیا گیا ہے جہاں حبیب اللہ چوہدری (0331-6737748) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا کیمپ گھٹالہ کے بنیادی مرکز صحت میں قائم ہے جس کے فوکل پرسن عبدالحق چوہدری (0340-6141306) ہیں، جبکہ تیسرا کیمپ دفتر ٹاؤن کمیٹی بھپھوالہ میں قائم ہے جہاں ارشاد احمد چوہدری (0347-8864711) رابطہ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ مزید براں فوری امداد اور معلومات کے لیے تحصیل کنٹرول روم سمبڑیال کے نمبرز 052-9200570 اور 052-9200574 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں