- Advertisement -
لاہور۔27اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے شکر گڑھ کے علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے 25افراد کو بحفاظت نکالنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلی نے شکر گڑھ میں بروقت ریسکیو آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نوازنے شکرگڑھ کی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ ہر جان قیمتی ہے، 25افراد کو ریسکیو کرنے والے قومی ہیرو ہیں۔ سیلاب قدرتی آفت ہے مگر عوام کے جان ومال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دریاوں اور ندی نالوں کی گزرگاہ سے دور رہیں اورمحفوظ مقام پر بروقت منتقل ہو جائیں۔
- Advertisement -