26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیربلال یاسین کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی...

صوبائی وزیربلال یاسین کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ کیا،اے سی راوی نے لوگوں کے انخلا اور پانی کی موجودہ صورتحال بارے آگاہ کیا،شاہدرہ کے مقام پر کشتی پر سوار ہو کر دریا کے گرد آبادی کی منتقلی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،ریسکیو، لائیو سٹاک ، ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملے نے موک ایکسرسائز بھی کی۔ وزیر ہائو سنگ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز تمام حالات اور انتظامات کو خود مانیٹر کر رہی ہیں،

سیالکوٹ کے تین بڑے نالوں میں طغیانی سے متعدد دیہات زیر آب آچکے ہیں، رات گئے تک متعدد مقامات پر پانی کے بہاو اور دیگر انتظامات کیلئے خود فیلڈ میں موجود تھا، دریائے راوی سے بڑا ریلا گزرے گا، جس کے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں،حکومت پنجاب کی درخواست پر ریسکیو ٹیموں کی تعداد میں اضافہ اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ ہماری اولین ترجیح لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے۔ بلال یاسین نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اداروں کی جانب سے کیے جانیوالے اعلانات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں