24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی 5دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی 5دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو شاباش

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹرز پر ہندوستان کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے حملے کے جواب میں 5 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے ۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مقابلے میں فرنٹیر کانسٹیبلری اور آرمی کے چھ جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم نے دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں