33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپہلی سٹابری انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ (آج) شروع ہوگی

پہلی سٹابری انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ (آج) شروع ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی سٹابری انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ (آج) بدھ سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیںحصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سنگلز لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ کا فائنل میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=64162

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں