اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):اشیائے خوراک کی درآمدات میں جاری مالی سال کےپہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کا اضافہ جبکہ برآمدات میں 23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 1.470 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 …
اشیائے خوراک کی درآمدات میں جاری مالی سال کےپہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد اضافہ، برآمدات میں 23 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):اشیائے خوراک کی درآمدات میں جاری مالی سال کےپہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کا اضافہ جبکہ برآمدات میں 23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 1.470 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خوراک کا درآمدی بل 1.075 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگست میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 726 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو جولائی کے مقابلے میں دو فیصد کم اور گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے ۔
جولائی میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 744 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 561 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو 775 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو 1.012 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اگست میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 348 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی کے 427 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19 فیصد کم اور گزشتہ سال اگست کے 536 ملین ڈالر کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہے۔








