پنجاب پولیس نے حالیہ سیلاب میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران 08 لاکھ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،ڈاکٹر عثمان انور

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس نے حالیہ سیلاب میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران 08 لاکھ 22 ہزار 900 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ملتان ریجن سے 03 لاکھ 17 ہزار 777، ڈی جی خان ریجن سے ایک لاکھ 37 ہزار 571 شہریوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔بدھ کو جاری بیان میں آئی جی پنجاب …

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس نے حالیہ سیلاب میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران 08 لاکھ 22 ہزار 900 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ملتان ریجن سے 03 لاکھ 17 ہزار 777، ڈی جی خان ریجن سے ایک لاکھ 37 ہزار 571 شہریوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔بدھ کو جاری بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں سے 03 لاکھ 65 ہزار سے زائد مردوں، 02 لاکھ 46 ہزار 685 خواتین اور 02 لاکھ 11 ہزار 178 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، متاثرین کے 06 لاکھ 34 ہزار 460 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 15 ہزار افسران و اہلکار، 720 وہیکلز، 40 کشتیاں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک ہیں، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لئے سیف سٹی کی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی، ڈرون کیمرے استعمال کئے جا رہے ہیں،

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو اپنی زیرنگرانی بہترین ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن یقینی بنانے پر شاباش دی۔