اقرا یونیورسٹی اسلام آباد میں فیشن ڈیزائننگ کے داخلے جاری ہیں

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):اقرا یونیورسٹی اسلام آباد میں فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں داخلے جاری ہیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایچ نائن کیمپس میں صرف فیشن سکھایا نہیں جاتا بلکہ تخلیق کیا جاتا ہے۔ اقرا یونیورسٹی فیشن کے میدان میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنے شوق کو پیشہ بنا سکیں بلکہ مستقبل کو بھی کامیابی سے …

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):اقرا یونیورسٹی اسلام آباد میں فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں داخلے جاری ہیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایچ نائن کیمپس میں صرف فیشن سکھایا نہیں جاتا بلکہ تخلیق کیا جاتا ہے۔

اقرا یونیورسٹی فیشن کے میدان میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنے شوق کو پیشہ بنا سکیں بلکہ مستقبل کو بھی کامیابی سے سنوار سکیں۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ admissions.iqraisb.edu.pk پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔