33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںعالمی ٹینس کھلاڑیوں کو پاکستان میں مقابلوں کےلئے لانے کی کوششں کی...

عالمی ٹینس کھلاڑیوں کو پاکستان میں مقابلوں کےلئے لانے کی کوششں کی جائیگی، تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں اعصام الحق ٹیم کا حصہ ہوں گے ، سیکرٹری جنرل ثناءاللہ امان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے نئے سیکرٹری جنرل ثناءاللہ امان نے کہا ہے کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے تین کیٹیگری کے جونیئر کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے، عالمی ٹینس کھلاڑیوں کو پاکستان میں مقابلوں کےلئے کوششں کریں گے، تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں اعصام الحق ٹیم کا حصہ ہوں گے اور امید رکھتے ہیں کہ ٹائی کے فائنل میں پاکستان کامیابی حاصل کرکے گروپ ون میں کوالیفائی کر لے گا۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان کی جانب سے مجھے سیکرٹری جنرل بنانے پر ان کا بے حد مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹینس کے فروغ اور بہتری کےلئے کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کافی عرصہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آیا اس لئے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے فیڈریشن انڈر 12 سے انڈر 14، انڈر 15 سے انڈر 16 اور انڈر 17سے انڈر 18کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز کیا جائے گا اور ان میں سے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کےلئے شارٹ لسٹ کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=64282

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں