اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف سول اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے زیر اہتمام دو روزہ 5ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے پانی، توانائی اور ماحولیات برائے پائیداری 24 ستمبر سے نسٹ اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ یہ کانفرنس نسٹ کی فلیگ شپ ایونٹ کی حیثیت رکھتی ہے جس کا مقصد پانی، توانائی اور ماحولیاتی چیلنجز کے لئے پائیدار حل تلاش کرنا اور …
نسٹ کے سکول آف سول اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے زیر اہتمام 5ویں بین الاقوامی کانفرنس 24 ستمبر سے شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف سول اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے زیر اہتمام دو روزہ 5ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے پانی، توانائی اور ماحولیات برائے پائیداری 24 ستمبر سے نسٹ اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ یہ کانفرنس نسٹ کی فلیگ شپ ایونٹ کی حیثیت رکھتی ہے جس کا مقصد پانی، توانائی اور ماحولیاتی چیلنجز کے لئے پائیدار حل تلاش کرنا اور عالمی سطح پر تحقیق و ترقی کے نئے امکانات کو فروغ دینا ہے۔
کانفرنس میں دنیا بھر سے ماہرین، محققین، پالیسی ساز، صنعتکار اور طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔ مقررین پانی، توانائی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق تازہ ترین تحقیق، سائنسی جدت اور پالیسی اقدامات پر روشنی ڈالیں گے ۔ یہ کانفرنس ہائر ایجوکیشن کمیشن،جے ایس بینک، واہ انڈسٹریز لمیٹڈ اور ایچ ایل سی جیسے اہم اداروں کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے جو پاکستان میں سائنسی تحقیق اور پائیدار ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔








