تحریک انصاف کے سربراہ خود کواحتساب کے عمل سے بالاترسمجھتے ہیں، عائشہ گلالئی کے الزامات انتہائی سنگین ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا انٹرویو اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں اپنے زیرالتواء کیس میں پیش نہیں ہورہے، تحریک انصاف …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا انٹرویو

مزید خبریں
تحریک انصاف کے سربراہ خود کواحتساب کے عمل سے بالاترسمجھتے ہیں، عائشہ گلالئی کے الزامات انتہائی سنگین ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا انٹرویو
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں اپنے زیرالتواء کیس میں پیش نہیں ہورہے، تحریک انصاف کے سربراہ خود کواحتساب کے عمل سے بالاترسمجھتے ہیں اور شہنشاہانہ طرز عمل کامظاہرہ کررہے ہیں۔جمعرات کو اپنے انہوں نے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے احتساب کامطالبہ کرتے ہیں لیکن وہ خود احتساب کیلئے تیارنہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ خود کواحتساب کے عمل سے بالاترسمجھتے ہیں اور شہنشاہانہ طرز عمل کامظاہرہ کررہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) قانون اور آئین کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ محمدنوازشریف اور ان کے اہلخانہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات انتہائی سنگین ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیے۔








