اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانیہ کی جانب سے سفارتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں برطانوی و یورپی پارلیمان کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر عبدالقیوم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق …
سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی برطانوی و یورپی پارلیمان کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانیہ کی جانب سے سفارتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں برطانوی و یورپی پارلیمان کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر عبدالقیوم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ قبل ازیں سینیٹر عبدالقیوم نے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے کشمیر ہاﺅس میں ملاقات بھی کی۔








