اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان عائشہ گلالئی کے اعتراضات کا سامنا کریں، خواتین کی عزت نہ کرنے والی جماعت اور قیادت کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات سنگین ہیں، عمران خان ان …
عمران خان عائشہ گلالئی کے اعتراضات کا سامنا کریں، خواتین کی عزت نہ کرنے والی جماعت اور قیادت کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا،وزیر مملکت طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان عائشہ گلالئی کے اعتراضات کا سامنا کریں، خواتین کی عزت نہ کرنے والی جماعت اور قیادت کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات سنگین ہیں، عمران خان ان کا سامنا کریں اور اپنی بےگناہی کا ثبوت پوری قوم کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام نے تحریک انصاف اور اس کی قیادت کا چہرہ اچھی طرح پہچان لیا ہے، انہیں پتہ چل گیا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کی عزت اور آبرو کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔








