اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید وزارتوں اور ان کے متعلقہ ڈویژنوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس مجریہ 1973ءکے قاعدہ3 کے تحت مزید وزارتوں اور ان سے متعلقہ ڈویژنوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزارت شماریات اور اس …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید وزارتوں اور متعلقہ ڈویژنوں کے قیام کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید وزارتوں اور ان کے متعلقہ ڈویژنوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس مجریہ 1973ءکے قاعدہ3 کے تحت مزید وزارتوں اور ان سے متعلقہ ڈویژنوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزارت شماریات اور اس سے متعلق شماریات ڈویژن، وزارت نجکاری اور اس سے منسلک نجکاری ڈویژن اور وزارت انسداد منشیات اور اس سے منسلکہ نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق باقی رہ جانے والی وزارتوں میں وزارت خزانہ، محصولات و اقتصادی امور تین ڈویژنوں یعنی خزانہ ڈویژن، محصولات ڈویژن اوراقصادی امور ڈویژن پر مشتمل ہو گی۔ اسی طرح وزارت داخلہ، داخلہ ڈویژن پر مشتمل ہو گی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ ڈویژن کو وزیراعظم کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔








