واشنگٹن ۔ 4 اگست (اے پی پی) امریکا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیدر ناورت نے جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اورکہاکہ امریکا باہمی تعاون کے شعبوں میں پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم کے ساتھ کام کریگا۔ترجمان نے کہاکہ امریکا اورپاکستان کے …
امریکا کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 4 اگست (اے پی پی) امریکا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیدر ناورت نے جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اورکہاکہ امریکا باہمی تعاون کے شعبوں میں پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم کے ساتھ کام کریگا۔ترجمان نے کہاکہ امریکا اورپاکستان کے درمیان مضبوط عوامی روابط قائم ہیں اور ہم پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔








