برسلز۔29ستمبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ڈائریکٹر جنرل آف کلائمیٹ ایکشن کرٹ وانڈنبرگھے سے ملاقات کی۔پیر کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق رحیم حیات قریشی نے ملاقات کے دوران ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں ان کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ …
بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی ڈائریکٹر جنرل آف کلائمیٹ ایکشن کرٹ وانڈنبرگھے سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز۔29ستمبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ڈائریکٹر جنرل آف کلائمیٹ ایکشن کرٹ وانڈنبرگھے سے ملاقات کی۔پیر کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق رحیم حیات قریشی نے ملاقات کے دوران ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں ان کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کلائمیٹ ایکشن کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے۔اس موقع پر دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ بالخصوص تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ماحولیاتی اہداف کے حصول میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔








