اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ملک بھر کی خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت و بہبود کو اولین ترجیح دیں۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چھاتی کا …
خواتین چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت و بہبود کو اولین ترجیح دیں، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ملک بھر کی خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت و بہبود کو اولین ترجیح دیں۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چھاتی کا سرطان پاکستان میں خواتین میں سب سے زیادہ عام مرض ہے اور ہر نو میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں اس بیماری کے خطرے سے دوچار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت تشخیص زندگیاں بچا سکتی ہے اور اگر مرض کی نشاندہی اور علاج وقت پر ہو تو بقاء کی شرح 90 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے خواتین کو تاکید کی کہ وہ باقاعدگی سے خود معائنہ کریں، تیس برس کی عمر کے بعد کلینکل معائنے کرائیں، چالیس برس کی عمر کے بعد میموگرافی کروائیں اور کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
انہوں نے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ اس مرض کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔خاتون اول نے اس بات کو سراہا کہ کئی تنظیمیں، ڈاکٹرز، نرسیں، رضاکار اور کمیونٹی گروپس برسوں سے خواتین میں آگاہی پیدا کرنے اور چھاتی کے سرطان سے لڑنے والی خواتین کی مدد کے لیے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات اعتراف اور تحسین کی مستحق ہیں۔ اجتماعی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ خاندان، برادریاں اور معاشرہ مجموعی طور پر خواتین کے ساتھ کھڑا ہو اور انہیں بروقت طبی سہولتوں کے حصول میں مدد دے۔ انہوں نے کہا ’’اگرہم آگاہی اور علاج کے ذریعے ایک ماں، ایک بہن یا ایک بیٹی کی جان بچا لیں تو دراصل ہم نسلوں کو بچا رہے ہیں۔








