اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 2849.29 پوائنٹس (1.69 فیصد) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 168489.62 پوائنٹس کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی جو ایک نیاریکا رڈہے۔ مجموعی طور پر 489 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،227کی قیمتوں میں کمی …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار ، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 2849.29 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 2849.29 پوائنٹس (1.69 فیصد) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 168489.62 پوائنٹس کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی جو ایک نیاریکا رڈہے۔
مجموعی طور پر 489 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،227کی قیمتوں میں کمی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مجموعی طور پر 1573.38 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 70.19 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس 986.89 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد52023.55 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2526.17 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد249073.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 13.72ارب روپے کے سودے طے پائے۔
گزشتہ روزبینک آف پنجاب کے 148116348 حصص، ورلڈکال ٹیلی کام 133874930حصص اور کے الیکٹرک کے 115986210 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 69.9ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا۔








