میکسیکو سٹی۔3اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو صدر کلاؤڈیا شین باؤم نےاسرائیلی حکام کی جانب سے گرفتار کیے گئے چھ میکسیکی کارکنوں کی "فوری وطن واپسی" کا مطالبہ کیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ کارکنان غزہ کے لیے امداد لے جانے والے قافلے میں شامل تھے جسے اسرائیل نے روک لیا تھا۔صدر شین باؤم نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ تمام چھ گرفتار افراد اسرائیلی بندرگاہ اشدود میں زیرِ …
میکسیکو کا اسرائیل سے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔3اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو صدر کلاؤڈیا شین باؤم نےاسرائیلی حکام کی جانب سے گرفتار کیے گئے چھ میکسیکی کارکنوں کی "فوری وطن واپسی” کا مطالبہ کیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ کارکنان غزہ کے لیے امداد لے جانے والے قافلے میں شامل تھے جسے اسرائیل نے روک لیا تھا۔صدر شین باؤم نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ تمام چھ گرفتار افراد اسرائیلی بندرگاہ اشدود میں زیرِ حراست ہیں۔انہوں نے بتایا کہ "گلوبل سموڈ فلوٹیلا” میں سوار ان کارکنوں کو تاحال قونصلر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ انہیں ایک حراستی مرکز منتقل کیا جائے گا، تاہم میکسیکو کا قونصل خانہ موقع پر موجود ہے تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔صدر شین باؤم نے زور دیا کہ فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور "غزہ پر حملے بند کیے جائیں۔وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے پر فوری اور مکمل توجہ دے رہی ہے، تاکہ گرفتار شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور تمام قانونی و سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ان کی جلد از جلد وطن واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔








