بیجنگ ۔3اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےقطری ہم منصب شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن آل ثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی شعبے میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ …
سعودی اور قطری وزرائے دفاع کا رابطہ، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔3اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےقطری ہم منصب شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن آل ثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی شعبے میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








