امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیئے

براٹسلاوا۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیئے ۔ تاس کے مطابق سلواکیہ نے 2018 کے آخر میں امریکا کے ساتھ 14 عدد F-16C/D Block 70 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا لیکن کووڈ ۔ 19 کی عالمگیر وبا کی وجہ سے طیاروں کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دو عدد F-16 بلاک 70 لڑاکا طیارے، …

براٹسلاوا۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیئے ۔ تاس کے مطابق سلواکیہ نے 2018 کے آخر میں امریکا کے ساتھ 14 عدد F-16C/D Block 70 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا لیکن کووڈ ۔ 19 کی عالمگیر وبا کی وجہ سے طیاروں کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دو عدد F-16 بلاک 70 لڑاکا طیارے، ایک سنگل سیٹ اور ایک ڈبل سیٹ گزشتہ شام کو مغربی سلوواکیہ کے ملاکی ایئر بیس پر اترے ۔یہ طیارے تکنیکی منظوری کے بعد تربیتی پروازیں شروع کر دیں گے۔ خریدے گئے طیاروں میں سے پہلا گزشتہ سال موسم گرما میں ملاکی کے قریب کچینا میں فوجی ایئر بیس پر پہنچا تھا۔

 

مزید خبریں