جکارتہ ۔3اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیامیں سکول کی عمارت گرنے سےاموات 8 ہوگئیں۔شنہوا کے مطابق حکام نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔قومی آفات انتظامیہ ایجنسی کے سربراہ سہاریانتو کے مطابق، امدادی کارکنوں نے مزید 3 نعشیں نکال لی ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر8 افراد جاں بحق ہوچکے …
انڈونیشیا، سکول کی عمارت کے انہدام سے اموات 8 ہوگئیں، 55 تاحال لاپتہ

مزید خبریں
جکارتہ ۔3اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیامیں سکول کی عمارت گرنے سےاموات 8 ہوگئیں۔شنہوا کے مطابق حکام نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔قومی آفات انتظامیہ ایجنسی کے سربراہ سہاریانتو کے مطابق، امدادی کارکنوں نے مزید 3 نعشیں نکال لی ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
امدادی کاموں میں اب بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے جبکہ 55 افراد جن میں بڑی تعداد طلبہ کی ہے ، تاحال لاپتہ ہیں۔ابتدائی طور پر امدادی کارکنوں نے دستی کھدائی پر انحصار کیا تھا، تاکہ کسی ممکنہ مزید انہدام سے بچا جا سکے۔واضح رہے واقعہ پیر کے روز ضلع سیدوارجو میں واقع ایک کثیرالمنزلہ اسلامی بورڈنگ اسکول الخضینی کی عمارت گرنے سے پیش آیا، جو کہ غیرقانونی طور پر مرمت کے مراحل سے گزر رہا تھا۔ درجنوں طلبا ملبے تلے دب گئے تھے۔








