اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نےایل پی جی کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی دوکانوں اور ڈیکینٹرز کو ایل پی جی کی فروخت بند کریں۔جمعہ کو ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا نے بذریعہ پبلک نوٹس ایل پی جی کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر قانونی دوکانوں اور ڈیکینٹرز کو ایل پی جی کی …
غیر قانونی دوکانوں اور ڈیکینٹرز کو ایل پی جی کی فروخت بند کریں،اوگرا کی ایل پی جی کمپنیوں کو ہدایات
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نےایل پی جی کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی دوکانوں اور ڈیکینٹرز کو ایل پی جی کی فروخت بند کریں۔جمعہ کو ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا نے بذریعہ پبلک نوٹس ایل پی جی کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر قانونی دوکانوں اور ڈیکینٹرز کو ایل پی جی کی فروخت بند کریں،ڈسٹری بیوٹرز کا انوینٹری آڈٹ کریں اور ناقص سلنڈرز کا خاتمہ کریں ،مختلف حکومتی فورمز بشمول پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹیاں، وفاقی اور صوبائی حکام بار ہا یہ استفسار کررہے ہیں کہ ملک بھر میں، خصوصاً پنجاب کے گنجان آباد شہری علاقوں میں، ایل پی جی کی محفوظ ترسیل کو کس طرح یقینی بنایا جا رہا ہے؟؟ نیز سیفٹی سٹینڈرڈ کے نفاذکو یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں؟یہ بات قابلِ تشویش ہے کہ لائسنس یافتہ فلنگ پلانٹس سے ناقص سلنڈرز میں غیر قانونی ڈیکینٹرز کو گیس کی سپلائی جاری ہے۔
اس صورت حال کے پیش نظر، اوگرا لاہور ریجن کے ڈائریکٹر حماد پیرزادہ نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، کیپٹن ندیم ناصر اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خان کے ساتھ مل کر فیصل آباد ڈویژن میں انسپکشن کے لیے مشترکہ انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دیں۔اوگرا لاہور ریجن، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025 کے دوران فیصل آباد کے ایل پی جی پلانٹس پر انسپکشن کیں۔فیصل آباد ایک مصروف صنعتی اور تجارتی مرکز ہےجہاں ایل پی جی کی بڑی کھپت ہے اور حفاظتی مسائل عوام اور حکومت کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔مشترکہ معائنوں کے دوران انسپیکشن ٹیم کو درج ذیل حفاظتی خلاف ورزیاں نظر آئیں ،غیر تربیت یافتہ فلنگ آپریٹرز،ناکارہ فائر فائٹنگ سسٹمز،غیر رجسٹرڈ ڈسٹری بیوٹرز کو گیس کو ترسیل ،سیل انوائسز کی عدم دستیابی وغیرہ جبکہ چند پلانٹس نے اوگرا کی انسپکشن سے بچنے کے لیے فلنگ بند کردی۔
اوگرا افسران نے موقع پر ہی ایل پی جی پلانٹ کی انتظامیہ کو حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہےجس میں بھاری جرمانے، مارکیٹنگ لائسنس کی معطلی یا منسوخی، شامل ہیں اوگرا کا مشن – محفوظ ایل پی جی سپلائی چین۔









