نسٹ کے ڈاکٹر عمار طارق اور ان کی تحقیقاتی ٹیم نے آسٹریلیا کی ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک اہم سائنسی تحقیق مکمل کر لی

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ڈاکٹر عمار طارق اور ان کی تحقیقاتی ٹیم نے آسٹریلیا کی ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک اہم سائنسی تحقیق مکمل کی ہے، اس تحقیق میں کمپیوٹر ماڈلنگ (سی ایف ڈی) کے ذریعے سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والی گیسوں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے مطابق "ہیلی آکس" نامی گیس ہوا کی نسبت پھیپھڑوں …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ڈاکٹر عمار طارق اور ان کی تحقیقاتی ٹیم نے آسٹریلیا کی ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک اہم سائنسی تحقیق مکمل کی ہے، اس تحقیق میں کمپیوٹر ماڈلنگ (سی ایف ڈی) کے ذریعے سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والی گیسوں کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے مطابق "ہیلی آکس” نامی گیس ہوا کی نسبت پھیپھڑوں میں کم رگڑ اور ذرات کی کم مقدار میں جمع ہونے کا سبب بنتی ہے۔ ہوا کے ساتھ ذرات کے جمع ہونے کی شرح 44 فیصد تھی جبکہ ہیلی آکس کے ساتھ یہ شرح صرف 37 فیصد رہی۔یہ تحقیق دوا کو سیدھا پھیپھڑوں تک پہنچانے میں مدد دے سکتی ہے اور سانس کی بیماریوں کے علاج میں ایک نیا راستہ کھول سکتی ہے۔

یہ سائنسی تحقیق معروف جرنل Journal of the Taiwan Institute of Chemical Engineers میں شائع ہوئی ہے۔