وفاقی دارالحکومت ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی سرویلینس کی تازہ رپورٹ جاری

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ڈینگی سرویلینس کی تازہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی ٹیموں نے مجموعی طور پر 34,447 مقامات پر انسپیکشنز مکملکیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ،دیہی علاقوں سے 16 اور شہری علاقوں سے 13 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،انسداد ڈینگی مہم کے تحت …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ڈینگی سرویلینس کی تازہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی ٹیموں نے مجموعی طور پر 34,447 مقامات پر انسپیکشنز مکملکیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے

،دیہی علاقوں سے 16 اور شہری علاقوں سے 13 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،انسداد ڈینگی مہم کے تحت 2,111 مقامات پر فوگنگ اور 1,132 گھروں میں اسپرے کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہری صفائی کا خاص خیال رکھیں اور انسدادِ ڈینگی مہم میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، لاروا تلفی اور انسپیکشن کا عمل بلاتعطل جاری رہے گا۔