اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا،مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.47فیصداضافہ اور ان ملکوں سے درآمدات میں 13.22فیصد کمی ہوئی ۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات کاحجم 1.181ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت …
مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکا کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.47فیصداضافہ ،درآمدات میں 13.22فیصدکمی ہوئی،سٹیٹ بینک،پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا،مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.47فیصداضافہ اور ان ملکوں سے درآمدات میں 13.22فیصد کمی ہوئی ۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات کاحجم 1.181ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.47فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکی ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.014ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اگست 2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 528.51ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 653.42ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 505.91ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.415ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر365.17ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.22فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکی ملکوں سے درآمدات پر413.47ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
اگست میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 166.67ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 198.50ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 206.42ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر2.588ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








