چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ9 سے 11 اکتوبر تک شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

بیجنگ ۔7اکتوبر (اے پی پی):چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ اس ہفتے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ شنہوا کے مطابق چین کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق لی چیانگ 9 سے 11 اکتوبر تک شمالی کوریا میں قیام کریں گے۔ لی چیانگ چین کے صدر شی جن پنگ کے …

بیجنگ ۔7اکتوبر (اے پی پی):چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ اس ہفتے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

شنہوا کے مطابق چین کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق لی چیانگ 9 سے 11 اکتوبر تک شمالی کوریا میں قیام کریں گے۔ لی چیانگ چین کے صدر شی جن پنگ کے بعد سب سے اعلیٰ سطحی رہنما ہیں۔گزشتہ ماہ بیجنگ میں چینی اور شمالی کورین وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا تھا۔

اس سے چند ہفتے قبل، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے بیجنگ کا ایک نایاب دورہ کیا تھا، جہاں وہ شی جن پنگ کے ہمراہ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ کے پریڈ میں شریک ہوئے تھے۔چین شمالی کوریا کا اہم سفارتی، اقتصادی اور سیاسی حامی ہے، جبکہ پیانگ یانگ اپنی جوہری ہتھیاروں کا دفاع واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے خطرات کے تناظر میں کرتا ہے۔