اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک میں زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 26ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10547ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10649ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں …
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی،زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک میں زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 26ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10547ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10649ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر0.8فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق 26ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع کاحجم 39445ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزروسیع کاحجم 39363ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر3.3فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق 26ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے کھاتو ں کاحجم 28854ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 28665ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر4.1فیصدکی کمی ہوئی ہے۔








