روس، ہنگری اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):روس، ہنگری اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کوملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.60فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں روس،ہنگری،رومانیہ اورمشرقی …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):روس، ہنگری اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کوملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.60فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں روس،ہنگری،رومانیہ اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 140.86ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو129.72ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اگست میں مشرقی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو69.24ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی میں 71.62ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 63.74ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 774.48ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر26.61ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 497فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر158.89ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، اگست میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 14.14ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 12.47ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 53.76ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر509.29ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔