ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ،فو تولہ 4 لاکھ 16 ہزر 7 سو 78 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 7 سو 78 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 7 سو 78 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 7 سو 78 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 7 سو 78 روپے کا ہوگیا ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,286 روپے اضافے کے بعد 356,033 روپے سے بڑھ کر 357,319 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 326,375 روپے سے بڑھ کر 327,554 روپے ہوگئی۔