قومی اسمبلی میں جام شہادت نوش کرنے والے 11 آفیسران و جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اورکزئی میں بھارتی سپانسرز فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے 11 آفیسران و جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کے کہنے پر علی محمد خان نے فاتحہ خوانی کرائی۔ مذکورہ حملہ میں شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اورکزئی میں بھارتی سپانسرز فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے 11 آفیسران و جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کے کہنے پر علی محمد خان نے فاتحہ خوانی کرائی۔

مذکورہ حملہ میں شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت ،نائب صوبیدار اعظم گل،نائیک عادل حسین،نائیک گل امیر،لانس نائیک شیرخان،لانس نائیک تالش فراز،لانس نائیک ارشد سپاہی طفیل،سپاہی عاقب اور سپاہی زاہد شامل تھے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے میجر سبطین حیدر نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کیا۔قوم شہداء کے ان عظیم قربانیاں پر سلام پیش کرتی ہے۔

مزید خبریں