تیمر گرہ اور شیروتگائی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں میجر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے، ایک دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار کر لیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 9 اگست (اے پی پی) تیمر گرہ اور شیروتگائی میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ‘پاک فوج کے جوانوں کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق …

راولپنڈی ۔ 9 اگست (اے پی پی) تیمر گرہ اور شیروتگائی میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ‘پاک فوج کے جوانوں کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر علی سلیمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شیروتگائی اور تیمرگرہ میںخفیہ ٹھکانے میں دو مشتبہ افرادکی موجودگی کی اطلاعات پر انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر علی سلمان ‘ حوالدار غلام نذیر ‘ حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شہید ہوگئے۔

Leave a Reply