عدالتوںکا احترام کرتے ہیں، جن کی پارلیمنٹ میں ایک نشست بھی نہیں وہ ریلی کو روکنے کی جرات نہیں کرسکتے، سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کے فیصلے سے بہت سے لوگ تڑپ رہے تھے، جن کی پارلیمنٹ میں ایک نشست بھی نہیں ہے، وہ ریلی کو روکنے کی جرات نہیں کرسکتے، ہم عدالتوںکا احترام کرتے ہیں۔ بدھ کو …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کے فیصلے سے بہت سے لوگ تڑپ رہے تھے، جن کی پارلیمنٹ میں ایک نشست بھی نہیں ہے، وہ ریلی کو روکنے کی جرات نہیں کرسکتے، ہم عدالتوںکا احترام کرتے ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوںکا احترام کرتی ہے ۔ اتنا بڑا فیصلہ بغیر کسی ہیل و حجت تسلیم کیا۔ تحریری فیصلہ انے سے قبل ہی وزیر اعظم ہاﺅس میں اس فیصلے پر اسی وقت عملدرآمد کروایا گیا ۔ انہو ں نے کہاکہ نواز شریف عوام کے دلوں میں ہیں ، ان کے گھر جانے کو سیاسی پاور شو نہیں کہا جا سکتا۔ اتنے بڑے لیڈر ہیں ، اسی طرح عوام ان کا جگہ جگہ استقبال کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنا بڑا استقبال کسی نہ دیکھا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ نواز شریف کے جی ٹی روڈ سے جانے کے فیصلے سے تڑپ رہے تھے، ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔

Leave a Reply