نواز شریف کا زیروپوائنٹ پر فقید المثال استقبال، ریلی پنجاب ہاﺅس سے اڑھائی گھنٹے میں زیرو پوائنٹ پہنچی

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا زیروپوائنٹ پر پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا، فضاءنعروں سے گونج اٹھی۔ مسلم لیگ (ن) کی ریلی پنجاب ہاﺅس سے تقریباً اڑھائی گھنٹے میں زیروپوائنٹ پہنچی جہاں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے مرد و خواتین کارکنوں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر بھی …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا زیروپوائنٹ پر پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا، فضاءنعروں سے گونج اٹھی۔ مسلم لیگ (ن) کی ریلی پنجاب ہاﺅس سے تقریباً اڑھائی گھنٹے میں زیروپوائنٹ پہنچی جہاں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے مرد و خواتین کارکنوں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور کارکنوں نے بڑے جذباتی اور جوشیلے انداز میں نعرے لگائے۔ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی جو موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں ، موٹر کاروں ، لینڈ کروزروں ، ٹرکوں ، فلائنگ کوچز اور دیگر گاڑیوں پر سوار تھے اور ان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ سابق وزیر اعظم کی ریلی پنجاب ہاﺅس سے تقریباً دن 12بجے روانہ ہوئی جو اڑھائی بجے زیرو پوائنٹ پہنچی ۔ ریلی کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ تھے جن میں وزیر داخلہ احسن اقبال ،وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، سینیٹر تنویر خان ، انجینئر امیر مقام،دانیال عزیز، طلال چوہدری،ڈاکٹر آصف کرمانی شامل تھے۔ نواز شریف کی گاڑی میں خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید کے علاوہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن موجود تھے۔

Leave a Reply