نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)میں ایم بی بی ایس داخلوں کا آغاز

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف ہیلتھ سائنسز نے 2026ء کے لئے ایم بی بی ایس داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا یہ ممتاز ادارہ صحت کے شعبے میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے معروف ہے۔ داخلے کے لئے درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ایم ڈی …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف ہیلتھ سائنسز نے 2026ء کے لئے ایم بی بی ایس داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا یہ ممتاز ادارہ صحت کے شعبے میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے معروف ہے۔

داخلے کے لئے درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ایم ڈی کیڈ امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ موقع مقامی اور غیر ملکی طلباء دونوں کے لیے دستیاب ہے۔ داخلہ کی مکمل تفصیلات اور درخواست دینے کے لیے امیدوار سکول کی ویب سائٹ nshs.nust.edu.pk پر جا سکتے ہیں یا بار کوڈ کو سکین کر کے درخواست کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔