نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، چینی کی درآمد اور قیمتوں پر اظہار اطمینان

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں چینی کے سٹاک کی صورتحال اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔نائب وزیراعظم کے دفتر سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں درآمدی چینی کے آنے کے شیڈول کا بھی جائزہ لیا گیا۔ …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں چینی کے سٹاک کی صورتحال اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔نائب وزیراعظم کے دفتر سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں درآمدی چینی کے آنے کے شیڈول کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کی بروقت مداخلت اور درآمدات کی وجہ سے چینی کے سٹاک کی سطح اور قیمتیں مستحکم ہیں جس سے مارکیٹ میں رسد یقینی ہو رہی ہے۔اجلاس میں وزیر برائے صنعت و پیداوار، وزیر برائے تجارت، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ٹی سی پی اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔