آر سی سی آئی ،انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز اور بزنس اپرچونیٹیز کانفرنس 10نومبر کو ازبکستان میں ہوگی

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز اور بزنس اپرچونیٹیز کانفرنس 10نومبر کو ازبکستان میں ہوگی ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آر سی سی آئی ) کے زیر اہتمام 36ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز اور بزنس اپرچونیٹیز …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز اور بزنس اپرچونیٹیز کانفرنس 10نومبر کو ازبکستان میں ہوگی ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آر سی سی آئی ) کے زیر اہتمام 36ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز اور بزنس اپرچونیٹیز کانفرنس 10 نومبر کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو گی۔کانفرنس میں دنیا بھر کی ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور صنعتی رہنماں کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر شرکا کو عالمی نیٹ ورکنگ، بزنس پارٹنرشپ مواقع اور بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کرنے کا منفرد موقع فراہم کیا جائے گا۔دریں اثنا ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے بتایاکہ انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے تاہم نشستوں کی تعداد محدود ہے اور رجسٹریشن پہلے آئیے ،پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔