اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نےاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے اعلامیے پر سخت تنقید کی اور اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کو شرمناک اور گمراہ کن قرار دیا۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں …
سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے اعلامیے کو گمراہ کن قرار دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نےاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے اعلامیے پر سخت تنقید کی اور اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کو شرمناک اور گمراہ کن قرار دیا۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلامیہ شرمناک حد تک افسوسناک ہے جس میں دہشت گردوں اور اس کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، الٹا انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں،اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والےعظیم سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ نہایت پست سوچ کا اظہار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت گزشتہ 13 برس سے اپنے پورے وسائل کے ساتھ دہشت گردوں کی پرورش کر رہی ہے اور صوبے کو ان کا محفوظ قلعہ بنا کے رکھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ کل تک سیاست کے سینے میں دل نہیں تھاآج پاک فوج سے بغض رکھنے والے ٹولے کی آنکھ میں حیا بھی باقی نہیں رہی۔








