ملک میں کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر46فیصداضافہ

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر46فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں کاروں کے 29233یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 20668یونٹس کے مقابلہ میں 46فیصدزیادہ ہے،ستمبرمیں 12096یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جواگست کے 10016یونٹس کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ اورگزشتہ سال …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر46فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں کاروں کے 29233یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 20668یونٹس کے مقابلہ میں 46فیصدزیادہ ہے،ستمبرمیں 12096یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جواگست کے 10016یونٹس کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے 7794یونٹس کے مقابلہ میں 55فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں 1300سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کاروں کے 15442یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9587یونٹس کے مقابلہ میں 61فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں 1300سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کاروں کے6224یونٹس کی فروخت ہوئی ہے جواگست کے 4928یونٹس کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے 3792یونٹس کے مقابلہ میں 64فیصدزیادہ ہے۔پہلی سہ ماہ میں ایک ہزارسی سی کاروں کے 1216یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 797یونٹس کے مقابلہ میں 53فیصدزیادہ ہے۔

اسی طرح پہلی سہ ماہی میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی کاروں کے 12565یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9684یونٹس کے مقابلہ میں 30فیصدزیادہ ہے۔ستمبرمیں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے5439یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی جواگست کے 4569یونٹس کے مقابلہ میں 19فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے 3761یونٹس کے مقابلہ میں 45فیصدزیادہ ہے۔