اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):زیر گردش کرنسی، زروسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 3 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10 ہزار 638 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم …
زیر گردش کرنسی، زروسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):زیر گردش کرنسی، زروسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 3 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10 ہزار 638 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10 ہزار 547 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 3 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع کا حجم 39 ہزار 721 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زر وسیع کا حجم 39 ہزار 260 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 3 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کا حجم 29031 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کا حجم 28 ہزار 669 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زر وسیع میں 2.6 فیصد اور بینکوں کے کھاتوں میں 3.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔








