اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 65ہزارکی نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبور کر لیا۔دن کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کارحجان رہا جودن بھرجاری رہا۔کے ایس 100انڈیکس 7032.60پوائنٹس(4.25) کے اضافہ کے بعد165476.02پوائنٹس پربندہواجوایک نیاریکارڈہے۔مجموعی طور پر 483کمپنیوں کے 1178.98ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 59.20ارب روپے تھی۔ 391کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،69کی …
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈقائم،100انڈیکس7032.60 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد165476.02پوائنٹس پربند

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 65ہزارکی نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبور کر لیا۔دن کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کارحجان رہا جودن بھرجاری رہا۔کے ایس 100انڈیکس 7032.60پوائنٹس(4.25) کے اضافہ کے بعد165476.02پوائنٹس پربندہواجوایک نیاریکارڈہے۔مجموعی طور پر 483کمپنیوں کے 1178.98ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 59.20ارب روپے تھی۔
391کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،69کی قیمتوں میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کے ایس ای 30انڈیکس 2294.49پوائنٹس کے اضافہ کے بعد51034.75پوائنٹس اور اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 12928.05پوائنٹس کے اضافہ کے بعد243038.50پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 19.72ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روزبینک آف پنجاب کے 100722438حصص،پی ٹی سی ایل 79832584حصص اورپیس پاکستان لمیٹڈ کے 74773664حصص کالین دین ہوا۔
ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک،کوہ نور انڈسٹریز لمیٹڈاورآئیڈئیل سپننگ ملزلمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








