سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ویمن انٹرپرینیورز کے لیے سیمینار کا انعقاد

سیالکوٹ۔14اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ویمن انٹرپرینیورز کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بینک آف پنجاب سمیت دیگر بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اسکیمز جیسے ’’آسان کاروبار فنانس‘‘پر روشنی ڈالی گئی۔اس کے علاوہ خواتین کو کاروبار شروع کرنے، مارکیٹ تک رسائی اور مالیاتی نظم و نسق پر تربیتی …

سیالکوٹ۔14اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ویمن انٹرپرینیورز کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بینک آف پنجاب سمیت دیگر بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اسکیمز جیسے ’’آسان کاروبار فنانس‘‘پر روشنی ڈالی گئی۔اس کے علاوہ خواتین کو کاروبار شروع کرنے، مارکیٹ تک رسائی اور مالیاتی نظم و نسق پر تربیتی مواد اور مشورے فراہم کیے گئے۔

نائب صدر سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سلمان شیخ نے سیمینار کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیمینار خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد خواتین کو مالیاتی سہولیات تک رسائی ہے۔

چیف مینجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان وقاص کاشف باجوہ نے بھی اس موقع پر خواتین انٹرپرینیورز سے گفتگو کی اور کہا کہ اس سیمینار کا مقصد خواتین کاروباریوں کو بینکاری سہولیات، خاص طور پر آسان قرضوں (Easy Loans)کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور انہیں اپنے کاروبار کے قیام یا وسعت کے لیے مالی مدد کی راہیں دکھانا تھا۔انہوں نے خواتین انٹرپرینیورز کو بتایا کہ وہ کیسے آسان شرائط پر قرض حاصل کر سکتی ہیں۔

خواتین نے براہِ راست سٹیٹ بینک اور بینکنگ ماہرین سے سوالات کیے اور اپنی مشکلات کا اظہار کیا۔ خواتین انٹرپرینیورز کی کثیر تعداد نے اس سیمینار میں شرکت کی۔ ڈپٹی چیف مینجر رانا سلیم، اسسٹنٹ چیف مینجر محمد عاصم ستار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محی الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشف تجمل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمر سمیت ٹیم لیڈر ایس ایم ای بینک آف پنجاب مبارک علی اور ٹیم لیڈر ایس ایم ای بینک آف پنجاب وقاص احمد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔