کاشتکاروں کو گوبھی کی تیتری، کبڑی سنڈی، ڈائمنڈ بیکڈ ماتھ کی سنڈیوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کا مشورہ

فیصل آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری، گوبھی کی کبڑی سنڈی، ڈائمنڈ بیکڈ ماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اور اس سے پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔ شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ …

فیصل آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری، گوبھی کی کبڑی سنڈی، ڈائمنڈ بیکڈ ماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اور اس سے پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین نے کہا کہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اس کے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہیے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور جونہی کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو محکمہ زراعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے انسداد کیلئے کھیت اور وٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔