- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بلاجواز ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین پارٹی چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں، وہ ملک کیسے چلائیں گے۔ انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس عالمی سطح کی سازش پر مبنی ایجنڈا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی فیملی پر اس حوالہ سے تنقید بلاجواز ہے، نواز شریف نے اس حوالہ سے تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کرکے تاریخ کے باب میں ایک روشن مثال کا اضافہ کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=655
- Advertisement -