لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم کر تی ہے، پائیدار امن خطے میں ترقی و خوشحالی کی کلید ہے۔ منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکی اور قطر کی سفارتی کوششوں کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی خوش آئند پیش رفت …
پاک افغان جنگ بندی خوش آئند، پائیدار امن خطے میں ترقی و خوشحالی کی کلید ہے، تاجر رہنما افتخار علی ملک

مزید خبریں
لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم کر تی ہے، پائیدار امن خطے میں ترقی و خوشحالی کی کلید ہے۔
منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکی اور قطر کی سفارتی کوششوں کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی خوش آئند پیش رفت ہے جس سے طویل المدتی علاقائی استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری طویل عرصے سے پرامن ماحول کی خواہاں ہے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے خاتمے اور بہتر سرحدی ہم آہنگی سے تجارت کا حجم بڑھے گا، ٹرانسپورٹ کوریڈورز دوبارہ کھلیں گے اور توانائی، خوراک اور بنیادی ڈھانچے میں بھی مشترکہ منصوبوں کی بحالی ممکن ہو گی۔








