اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ( این ای او سی) کے حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ویکسین کے ساتھ …
خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، این ای او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ( این ای او سی) کے حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں تا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ این ای او سی حکام نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔








