گلگت۔21اکتوبر (اے پی پی):گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے پیش نظر اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،اس کے تحت صوبے بھر میں تبادلوں، تقرریوں، ترقیوں اور نئی بھرتیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی سرکاری ادارے میں بھرتی، ترقی یا تبادلہ الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر نہیں کیا جا سکے گا۔ اسی طرح ترقیاتی فنڈز کو دیگر …
گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے پیش نظر اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تقرر و تبادلوں اور نئی بھرتیوں پر پابندی عائد

مزید خبریں
گلگت۔21اکتوبر (اے پی پی):گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے پیش نظر اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،اس کے تحت صوبے بھر میں تبادلوں، تقرریوں، ترقیوں اور نئی بھرتیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی سرکاری ادارے میں بھرتی، ترقی یا تبادلہ الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر نہیں کیا جا سکے گا۔
اسی طرح ترقیاتی فنڈز کو دیگر منصوبوں کی طرف منتقل کرنے یا نئے منصوبوں کے آغاز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ان اقدامات کا مقصد آئندہ عام انتخابات کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور غیرجانبدار بنانا ہے تاکہ کسی بھی حکومتی ادارے یا شخصیت کو انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کا موقع نہ مل سکے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور صوبائی اسمبلی و مقامی حکومتوں کے انتخابات کے مکمل ہونے تک برقرار رہیں گی۔ الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔








