قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اجلاس میں عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے عمل کو دہرانے سے گریز کیا جائے۔ منگل کو کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی محمد افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ رکن قومی …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اجلاس میں عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے عمل کو دہرانے سے گریز کیا جائے۔ منگل کو کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی محمد افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نےاستحقاق کا سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے حکام کا غیر پیشہ وارانہ رویہ ان کے لئے ذہنی دباؤ کا باعث بنا۔ کمیٹی نے سی ای او پی آئی اے کی جانب سے اجلاس میں عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ مستقبل میں نہ صرف اس طرح کے طرز عمل سے گریز کیا جائے بلکہ سی ای او پی آئی اے اس معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دینے کے لئے آئندہ اجلاس میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن کی طرف سے ممبر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف پیش کردہ استحقاق کے سوال کو تحریک استحقاق کے محرک اور ممبر سی ڈی اے کی عدم موجودگی کی وجہ سے موخر کر دیا۔

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، اظہر قیوم ناہرا، وسیم قادر، رانا محمد قاسم نون، سردار محمد یعقوب خان ناصر، میر خان محمد جمالی، پیر سید فضل علی شاہ جیلانی، میر غلام علی تالپور، شگفتہ جمانی ،سنجے پروانی اور نعیمہ کشور خان اور دیگر نے شرکت کی۔ پارلیمانی امور کی وزارت، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن لمیٹڈ کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجودتھے۔

مزید خبریں