کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ ایف بی آر کی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے 18275100 سمگل شدہ سگریٹس ضبط کئے …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔

ایف بی آر کی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے 18275100 سمگل شدہ سگریٹس ضبط کئے جن کی مالیت تقریباً 154.90 ملین روپے ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 14114400 سگریٹس ضبط کئے گئے تھے جن کی مالیت 97.04 ملین روپے تھی جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں ضبط کئے جانے والے سگریٹس کی مالیت میں 60 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔بیان کے مطابق یہ کامیاب مہم پاکستان کسٹمز کے سمگلنگ کے انسداد، جائز کاروبار اور قومی محاصل کے تحفظ کے عزم کی آئینہ دار ہے۔

 

مزید خبریں