اسپورٹس کمپلیکس کے قیام سے ضلع میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو تفریح کی جدید سہولیات میسر آئیں گی،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے 527 چک ٹی ڈی اے میں اسپورٹس کمپلیکس کےلئے مختص 900 کینال سرکاری اراضی کا دورہ کیا، انہوں نے 900 کینال رقبہ پر سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے حوالے سے منصوبہ جات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے ضلع کوٹ ادو میں کھیلوں کو فروغ ملے گا …

مظفرگڑھ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے 527 چک ٹی ڈی اے میں اسپورٹس کمپلیکس کےلئے مختص 900 کینال سرکاری اراضی کا دورہ کیا، انہوں نے 900 کینال رقبہ پر سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے حوالے سے منصوبہ جات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے ضلع کوٹ ادو میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو تفریح کی جدید سہولیات میسر آئیں گی،انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تفصیلی رپورٹ اور ڈیزائن جلد از جلد مکمل کر کے پیش کیا جائے

تاکہ کام کا آغاز کیا جا سکےانہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ضلع کی ترقی، عوامی فلاح اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سپورٹس کمپلیکس کو جدید معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا تاکہ کھیلوں کے شوقین نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں،انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کے ہر مرحلے کی نگرانی شفاف اور مؤثر انداز میں یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں